پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے۔
پہلے مرحلے میں 6ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی،انٹرن شپ والے نوجوانوں کو 25ہزارروپے ماہا نہ وظیفہ دیا جائے گا،پروگرام کے پہلے فیز کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ،بجلی ایک روپے89 پیسے فی یونٹ مہنگی
پروگرام میں 2برس میں ڈگری مکمل کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی،انٹرن شپ میں اپلائی کرنے کے لیے عمر حد18سے 25برس ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوجوان قدم بڑھائیں ،روشن مستقبل منتظر ہے،نوجوانوں کو مالی خودمختاری کی راہ پرگامزن کرنا چاہتے ہیں۔