گورنر سندھ کامران ٹیسوری پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو عزیز آباد کراچی کی مشہور نہاری کھلانے لے گئے۔
اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم گزشتہ روز گورنر سندھ کے مہمان بنے۔ گورنر سندھ پہلے انہیں نہاری کھلانے لے کر گئے پھر لسی پلانے برنس روڈ لے آئے۔
ارشد ندیم کی کراچی کے مشہور ہوٹل میں نلی اور مغز نہاری سے تواضع کی گئی، لوگوں نے گورنر سندھ اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
مہوش حیات نے ارشد ندیم کی بائیو پک کے لیے ہیرو ڈھونڈ لیا
اس موقع پر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وہ جلد پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گاؤں کا دورہ کریں گے۔ گورنر ہاؤس کے دروازے اسپورٹس مین کیلیے کھلے ہیں، اسپورٹس کو بھی گورنر انیشیٹو پروگرام میں شامل کر رہے ہیں، جنوری میں کراچی میراتھون کا انعقاد کریں گے۔
کراچی کی نہاری کے حوالے سے ارشد ندیم نے کہا کہ ذائقے دار نہاری کے بعد لسی پی کر مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔ کراچی کے کھانے اچھے ہیں، گورنر سندھ نے اتنی عزت دی ہے کہ دل نہیں چاہ رہا کہ کراچی سے جاؤں۔