توشہ خانہ کا نیا ریفرنس، بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کی ضمانت کیلئےدرخواست دائر

بشریٰ بی بی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری کے ذریعے دائر کی گئیں۔ ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اس وقت جوڈیشل ہیں، اور نیب کی جانب سے توشہ خانہ کا نیا ریفرنس دائر کیا گیا ہے،ہماری عدالت سے اپیل ہے کہ وہ ہماری درخواستوں کو جلد از جلد سماعت کیلئے مقرر کرے۔

اپنی چھت اپناگھر اسکیم میں آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ

جس پر عدالتی عملے کا کہنا تھا کہ کل اور پرسوں درخواستیں سماعت کیلئے مقرر نہیں کی جا سکتیں ، ابھی نیب کو نوٹس جاری کیا جائے گا، اور پرسوں جیل میں 190 ملین کیس کا ٹرائل ہے۔

بعدازاں عدالت نے نیب کوتوشہ خانہ کیس میں نئے ریفرنس کے تمام ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی اور بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں 30 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کردیں۔


متعلقہ خبریں