نیا توشہ خانہ ریفرنس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

عمران خان

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نیا توشہ خانہ ریفرنس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب توشہ خانہ کیس ٹو کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے نیب کو تمام ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

غیرملکی تحائف کی نیلامی سے حاصل 22 کروڑ روپے کا دستاویزاتی ریکارڈ توشہ خانہ سے غائب ہونے کا انکشاف

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں عدالت میں دائر کر دی تھی۔

یاد رہے کہ توشۂ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔ نیب توشہ خانہ بلغاری جیولری سیٹ کیس میں ریفرنس دائر کر چکا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں