قوم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہوناہوگا، وزیراطلاعات

Ata Tarar

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 4سال ملک میں دہشت گردی کو فروغ دیا۔ دہشت گردوں کو واپس لا کر بسایا گیا۔ قوم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہوناہوگا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018سے 2022تک نیشنل ایکشن پلان کی ایک بھی میٹنگ نہیں ہوئی ، پی ٹی آئی کے 4 سالوں کے دوران دہشت گردوں کو واپس لا کر یہاں پر بسایا گیا۔

حملہ کرنیوالے ناراض بلوچ نہیں دہشتگرد ہیں، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ آج جو خون بہایا جا رہا ہے وہ ان کے ہاتھوں پر ہے، انہوں نے خون بہایا ہے کیوں کہ یہ طالبا ن کو واپس لائے تھے ، اب ہم سب کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک ہوناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو درخواست کی ہے کہ صوبےمیں سیف سٹی بنائیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری فورسز نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ اس وقت قوم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہوناہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر سیاست نہ کی جائے ، جب دہشتگردی کے ذمہ داروں کا تعین ہو گا تو ذمہ داری آپ کی طرف آئےگی ، آپ نے4سال ملک میں دہشت گردی کو فروغ دیا۔

سولر پینل درآمد کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آج سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں ، ہمیں انہیں خراج تحسین پیش کرتےہیں ، شہدا نے امن و امان اور قانون کے نفاذ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔


متعلقہ خبریں