وزیر اعظم نے موسیٰ خیل واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ، رپورٹ طلب

وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کرنے کے دہشتگرانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعظم نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین سے مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

بلوچستان ، موسیٰ خیل میں 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں، موسیٰ خیل واقعے کے ذمہ دار دہشتگرد سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں