ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا پیر کو عام تعطیل کا اعلان

پنجاب

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے 26 اگست بروز پیر کوعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل راولپنڈی تحصیل سٹی، کینٹ اور صدر کے علاقوں میں ہو گی،عام تعطیل چہلم کے جلوسوں کے پیش نظر کی گئی ہے ۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ملک کے استحکام کیلئے ملکر چلنے پر اتفاق

ایمرجنسی اور ریلیف سے وابستہ محکمے اور ادارے اس حکم سے مستثنیٰ ہونگے۔دوسری جانب آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے چہلم جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اورسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا اور سینئر افسران بھی آئی جی کے ہمراہ تھے،سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ تمام روف ٹاپ ڈیوٹی کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے، جلوس میں داخلےکیلئے مختص پوائنٹس کے علاوہ داخلہ ہرگز نہ ہو۔

اے ٹی ایمز کی بندش سے متعلق زیر گردش خبروں کا ڈراپ سین

تمام جلوس کو سیف سٹی و ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جارہا ہے،اسلام آباد پولیس کے 3ہزار افسران جلوس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں،کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس الرٹ ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں