موٹر وے پر ایک ہیُ خاندان کے چار افراد کی موت کا معاملہ ، جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد تمام لاشوں کی تدفین کر دی گئی۔
جائے وقوع پر بیہوشی کی حالت میں پائے جانے والے ڈرائیور عمر قاسم نے بتایا کہ خانقاہ ڈوگراں کے پاس ایک بیکری سے جوس اور پیٹیز خریدے، جنہیں کھانے کے بعد سب کی طبعیت بگڑ گئی تھی۔
بانی پی ٹی آئی ایک ہفتے مولا جٹ، اگلے ہفتے معصوم بن جاتے ہیں، عظمی بخاری
ڈرائیور عمر قاسم کا کہنا تھا کہ یہ نہیں پتہ گاڑی کیسے سائیڈ پر رکی، سروسز اسپتال میں میرا معدہ واش کیا گیا، مجھے ڈاکٹر نے بتایا کہ معدے میں زہریلا مواد تھا۔
جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ ثمر، 55 سالہ رومیلہ، 30 سالہ مہر اور 6 سالہ بچہ عون علی کے نام سے ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب کے شہر بھلوال کے قریب موٹروے پر کار میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا تھا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا تھا کہ ڈرائیور نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جسے فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا ، موٹر وے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بھلوال کے قریب ایک کار بہت دیر سے کھڑی ہے، موٹر وے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دیکھا کہ کار کا انجن آن ہے اور اس میں موجود لاہور کا ایک خاندان بے ہوش پڑا تھا۔
ریسکیو عملے کو طلب کرنے پر معلوم ہوا کہ تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ڈرائیور نیم بے ہوش ہے، ڈرائیور عمر قاسم کو فوراً اسپتال منتقل کرکیا گیا تھا جہاں طبی امداد ملنے کے بعد ان کی طبیعت سنبھلی تو ڈرائیور نے بتایا تھا کہ ہم سب ایک خاندان سے ہیں۔
پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو بھی جلسہ نہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
عمرقاسم کا کہنا تھا کہ ایک خاتون کی طبیعت خراب ہونے لگی تو ایک جگہ رک کر جوس اور دیگر اشیاء خریدیں اور دوبارہ سفر کا آغاز کر دیا، کچھ سفر ہی طے کیا ہو گا کہ میری طبیعت بھی خراب ہونے لگی، میں نے گاڑی سائیڈ پر پارک کی اور اس کے بعد کیا ہوا مجھے کچھ معلوم نہیں۔