اٹک،گاؤں گلیال میں سکول وین پر حملہ،ڈرائیور زخمی


اٹک میں ڈھیری کوٹ واقعے کے بعد ایک اور سکول وین پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

گاؤں گلیال میں ملزمان نے چھری سے سکول وین کے ڈرائیور کو زخمی کیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ملزمان حملے کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے،والدین نے حکومت پنجاب سے واقعے کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے ایم پاکس کے دوسرے کیس کی تصدیق

یاد رہے گزشتہ روز ڈھیری کوٹ میں سابقہ دشمنی پر وین ڈرائیور پر ملزمان نے فائرنگ کی جس  کی زد میں آکر 2بچیاں جاں بحق ،ڈرائیور اور 3 بچے زخمی ہوگئے ۔

لاشیں اورزخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردئیے گئے،ملزمان موقع سے فرارہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں رامین شفیق دختر محمد شفیق اور عروا فاطمہ دختر جمشید شامل ہیں ۔ڈرائیور افضال ولد محمد عارف  معمولی زخمی ہوئے۔

ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے  دلخراش واقعے کا نوٹس لے لیا، صدر سرکل اٹک کے افسران پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔

لاہور،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لڑکے اور لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی عائد

پولیس ٹیم کو جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، ڈی پی او کا کہنا ہےایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں جلد گرفت میں ہونگے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں