پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو بھی جلسہ نہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی

Faisal Karim

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 ستمبر کو بھی جلسہ نہیں کرنے دیں گے۔ کرپشن کے خاتمے کے دعویداروں نے ریٹ فکس کر رکھے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ڈی چوک پر جلسہ کرنا تھا۔ جلسہ ہماری اجازت کے بغیر کر ہی نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں جلسہ نہیں کر سکتے۔ پی ٹی آئی میں خود انتشار ہے اور وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کسی کا باپ جلسے سے نہیں روک سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: اخلاقی اقدار کا معاشرے سے ختم ہونا غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں کہتا ہوں 8 ستمبر کو بھی جلسہ نہیں کرنے دیں گے۔ کرپشن کے خاتمے کے دعویداروں نے ریٹ فکس کر رکھے ہیں۔ پیسوں پر پوسٹنگ، ٹرانسفر اور بھرتیاں طے کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعتماد کا ووٹ لے لیں۔ وزیر اعلیٰ کے پی اسمبلی میں اعتماد کھو چکے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال غیر تسلی بخش ہے۔


متعلقہ خبریں