علی امین گنڈا پوراعتماد کا ووٹ لے لیں ، گورنر خیبر پختونخوا


گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراعتماد کا ووٹ لے لیں ،وہ اسمبلی میں اعتماد کھو چکے ہیں ،

ایک بیان میں انہوں نے کہا صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ کی کرپشن کی شکایت کی تو انہیں ہٹا دیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی اس لیے ملتوی کیا گیا کہ شکیل خان نہ بولیں۔

لاہور،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لڑکے اور لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی عائد

پی ٹی آئی ہماری اجازت کے بغیرجلسہ نہیں کرسکتی ،پی ٹی آئی میں خود انتشار ہے ، جلسہ بھی اس لئے ملتوی کردیا گیا۔پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو بھی جلسہ نہیں کرنے دیں گے۔

علی امین گنڈا پوراپنے ضلع کی سیکیورٹی نہیں سنبھال پارہے تو صوبہ کیا سنبھالیں گے، صوبے کی سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر وزیر اعظم سے ملوں گا ،وفاق سے پیسے بدمعاشی سے نہیں مل سکتے، دلائل سے بات کرنی پڑتی ہے ۔


متعلقہ خبریں