صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیدائشی نابینا شخص کو پنشن دینے کی ہدایت کی ہے ۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ خصوصی شہری کے خاندان کے افراد وفات پاچکے جو پنشن وصول کررہے تھے،شکایت کنندہ کو ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹیٹیوشن والد کی پنشن کی ادائیگی یقینی بنائے۔
ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی سب میرین کیبلز میں خرابی کے باعث ہے،پی ٹی اے
ای او بی آئی نے پیدائشی نابینا شخص کی پنشن ادائیگی کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا،شکایت کنندہ کو ریاست کی جانب سے بے رحمانہ حالت میں نہیں چھوڑا جا سکتا۔
افسوس کہ ای او بی آئی نے خصوصی شخص کیساتھ سنگین بے حسی کا مظاہرہ کیا،ای او بی آئی نابینا شہری کو اپنے موجودہ فنڈز میں سے پنشن ادا کرے ،آئین کی روح کے مطابق خصوصی شخص کو پنشن سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔
ای سی سی نے آپریشن عزم استحکام کیلئے 20ارب روپے کی منظوری دے دی
ان کا مزید کہنا تھا کہ نابینا شہری پنشن حاصل کرنے والے کسی بھی شخص سے کہیں بہتر سلوک کا مستحق ہے ،ای او بی آئی کے قانون پر نظرثانی کی جائے ، وفاقی پالیسی کے مطابق ڈھالا جائے۔