اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر عمران خان سے ملاقات کرکے جلسہ ملتوی کرنیکا پیغام پہنچایا ؟ علیمہ خان

علیمہ خان

تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان ترنول میں پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی ہونے پر پارٹی قیادت کیخلاف کھل کر بول پڑیں۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے گیا ؟ کس کے کہنے پر عمران خان کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا گیا؟۔

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی

علیمہ خان نے مزید کہا کہ صبح ساڑھے 7 بجے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیسے ہو سکتی ہے؟۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بانی پی ٹی آئی سے فیصلہ کروا دیا ، پارٹی چیئرمین باہر بیٹھے ہیں ، انہوں نے فیصلہ کیوں نہیں کیا؟۔ موجودہ پارٹی لیڈر شپ کا بانی تحریک انصاف کو باہر نکالنے کا ارادہ ہی نہیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں