پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ


پنجاب بھر میں دفعہ144 نافذ کردی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں 22 سے 24 اگست تک دفعہ 144 نافذ رہے گی،دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں ہر قسم کے سیاسی و عمومی اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔

10روپے سے لیکر 5ہزار روپے تک کے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی، پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے ، عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں