آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب تربیتی مشق کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل سسٹم جدید ترین ایویونکس اور نیوی گیشنل ٹیکنالوجی سے لیس ہے،فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب مشق سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
پاکستان کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ’’تیمور‘‘ کا کامیاب تجربہ
مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل کی جدید ایویونکس کے ساتھ مشق کی گئی ،میزائل کے مختلف سب سسٹمز کی کارکردگی اور تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کی گئی۔
تربیتی فائر کا مقصد نظام کی درستگی اور مؤثر کارکردگی کا جائزہ لینا تھا،اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور سینئر عسکری حکام نے مشق کا مشاہدہ کیا۔
پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
فتح سیریز کی کامیاب تربیتی مشق پر فورم نے اطمینان کا اظہار کیا،اعلیٰ قیادت کی جانب سے ٹیم کی تکنیکی مہارت اور کاوشوں کو سراہا گیا۔
