لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما افضال عظیم پاہٹ کی سزا معطل کردی۔
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سزا معطلی کی اپیل پر فیصلہ سنایا،اے ٹی سی لاہور نے افضال عظیم پاہٹ کو 10سال قید کی سزا سنائی تھی۔
پی ٹی آئی کے دورحکومت میں ملکی خزانے کولوٹاگیا،احسن اقبال
عدالت نے اعجاز چودھری اور میاں محموالرشید کی9 مئی کے مقدمے میں سزا معطلی کی درخواستیں مسترد کردیں۔
یاد رہے افضال عظیم پاہٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 سے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف بھی الیکشن لڑا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
