اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں اور شریک حیات کے لیے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا۔
نجی چینل کے مطابق اس اسکیم کے تحت انٹرمیڈیٹ، گریجویشن ،ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، انجینئرنگ اور ماسٹرز یا ایم ایس پروگرامز کے طلبہ درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواست گزار کے کم از کم 60 فیصد نمبر یا 2.5 سی جی پی اے ہونا ضروری ہے۔ طالبعلم کے والدین یا شریکِ حیات کا او پی ایف میں رجسٹرڈ ممبر ہونا لازمی ہے ، ماہانہ آمدنی 2 لاکھ روپے سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔
اوورسیزپاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکیج متعارف، سول اعزازات کا بھی اعلان
یہ بھی ضروری ہے کہ طالبعلم اس تعلیمی سال میں کوئی دوسرا وظیفہ حاصل نہ کر رہا ہو۔ وفات پا جانے والے رجسٹرڈ ممبران کے بچے بھی مخصوص شرائط کے تحت اہل ہیں۔
امیدوار او پی ایف کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ، فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل ہے۔
