پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد ہو گا۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ صوبائی حکومت اس سال تعلیمی نقصانات کو پورا کرنے کے لیے موسمِ گرما کی چھٹیوں میں 15 سے 20 دن کی کمی کرنے پر غور کر رہی ہے۔
نجی تعلیمی ادارے ہفتے میں 3 دن بند رہیں گے، نوٹیفیکیشن جاری
ان کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیمی سال میں تدریسی ایام کی تعداد کو 180 سے بڑھا کر 190 دن تک لانا چاہتی ہے تاکہ سلیبس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ صرف موسمِ گرما ہی نہیں بلکہ سردیوں کی چھٹیوں میں بھی 5 سے 6 دن کی کمی کی تجویز زیرِ غور ہے۔
