اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران امریکا کے لیے ایران کی تحریری شرائط پاکستان کے حکام کے حوالے کر دیں۔
ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ان شرائط میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز سے متعلق اپنی سرخ لکیریں واضح طور پر بیان کی ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز کے نئے ضوابط، ناکہ بندی کے خاتمے، معاوضے اور عدم جارحیت جیسے اہم امور پر بھی بات کی۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مختصر دورے کے بعد پاکستان سے روس روانہ ہو گئے۔ اس دوران انہوں نے پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے 24 گھنٹوں میں دو بار ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں:مالی کے مختلف شہروں میں شدت پسندوں کے حملے، وزیر دفاع ہلاک
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے مسقط کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے عمانی قیادت سے ملاقات کی۔ جبکہ سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا۔
