الیکشن ٹریبونل نے وزیر داخلہ بلوچستان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ، وزارت کا قلمدان بھی کالعدم

الیکشن ٹریبونل

الیکشن ٹربیونل نے وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے پی بی 36 کے متنازعہ قرار دیئے جانے والے 7 پولنگ اسٹشینز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دے دیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل کے جسٹس عبداللہ بلوچ نے انتخابی عذرداری کی سماعت کی۔ الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء لانگو کے وزارت داخلہ کا قلمدان بھی کالعدم قرار دے دیا۔

337الیکشن درخواستوں میں سے 25 نمٹا دی گئیں، الیکشن ٹریبونلز سے متعلق رپورٹ جاری

واضح رہے کہ ضیاء لانگو کے خلاف حلقہ پی بی 36 سے جے یو ائی کے امیدوار میر سعید لانگو نے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔

سعید لانگو کی جانب سے عذرداری کی پیروی اکرم شاہ ایڈووکیٹ ی جبکہ ضیاء لانگو کی جانب سے سلیم لاشاری ایڈووکیٹ نے کی کیس کی پیروی کی۔


متعلقہ خبریں