پاکستان ریلویز کا 9 ٹرینوں کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

pakistan railway ریلوے

پاکستان ریلویز نے 9 ٹرینوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلویز کے سی ای او نے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری دے دی  ہے،پاکستان ریلویز 9 ٹرینوں کو آئوٹ سورس کرنے کا اشتہار 21 اگست کو جاری کرے گا۔

آئی پی پی سے متعلق اچھا کام ہوا ہے،آئندہ 2 ماہ میں حکومت خوشخبری سنائیگی،وفاقی وزیرتوانائی

پرائیویٹ ہونیوالی ٹرینوں میں کراچی ایکسپریس ،عوام ایکسپریس،ہزارہ ایکسپریس ،بہاؤالدین زکریا ایکسپریس اورمہر ایکسپریس شامل ہیں۔

سکھر ایکسپریس ، چناب ایکسپریس اورمہران ایکسپریس کو بھی آؤٹ سورس کیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں