آئی پی پی سے متعلق اچھا کام ہوا ہے،آئندہ 2 ماہ میں حکومت خوشخبری سنائیگی،وفاقی وزیرتوانائی

بجلی بلوں

وفاقی وزیرتوانائی نےاعتراف کیا ہے کہ ہم خطے میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی پیداکررہے ہیں۔

اسلام آباد میں 2روزہ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کوئی شک نہیں کہ ہماری بجلی مہنگی ہے ،بجلی پیداکرنے کی صلاحیت 29ہزار میگاواٹ ہے۔

337الیکشن درخواستوں میں سے 25 نمٹا دی گئیں، الیکشن ٹریبونلز سے متعلق رپورٹ جاری

بجلی بچانے کےاہم اقدامات میں پنکھوں کو کم وولٹیج پر منتقل کرناہے،ملک بھر میں پنکھے 9ہزار میگاواٹ بجلی کا لوڈ لیتے ہیں،آج کہاجاتاہے کہ 45ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

توانائی کی پیداوارسےمتعلق غلط اعدادوشمار پیش کیے جاتے ہیں،بجلی کی طلب اور رسد کے مطابق پلاننگ کی جاتی ہے،توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

عام انتخابات2024میں نوجوانوں کا ووٹر ٹرن آئوٹ پچھلے الیکشن کے مقابلے میں زیادہ تھا، پلڈاٹ

کوشش ہے پورے ملک میں صنعت کی ڈیمانڈ بڑھے ،40دن میں 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے سالانہ 50ارب روپے کی بچت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں صنعتی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے،بجلی مہنگی ہے مگر سستی کرنے کےلیے اقدامات کررہے ہیں،ڈالر کاریٹ بڑھنے سے کپیسٹی ادائیگی میں اضافہ ہوا۔

اگر ڈالر کاریٹ نہ بڑھتا تو فی یونٹ بجلی 8روپے سستی پڑتی،ڈالر نہ بڑھتا تو سالانہ 900ارب روپے کی بچت ہوتی،مہنگی بجلی کے باعث صنعتوں کی گروتھ نہیں ہورہی تھی۔

10سال میں 18ہزار میگاواٹ مزید بجلی سسٹم میں شامل ہوگی،آئی پی پی سے متعلق 3ماہ میں اچھا کام ہوا ہے،آئندہ 2 ماہ میں حکومت خوشخبری سنائے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں