اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست محدود کر دی گئی۔
جیل کے ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں پارٹی کے 3 افراد نعیم پنجوتھہ، خالد شفیق اور نصیر الدین نیّر کو ملاقات کی اجازت ہو گی۔
عمران خان کی مبینہ سہولت کاری ، اڈیالہ جیل کے اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظار پنجوتھہ، شوکت بسرا اور خرم وِرک کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔
واضح رہے کہ عمران خان کی جیل میں مبینہ سہولت کاری کے الزام میں 3 خواتین سمیت جیل کے مزید 6 ملازمین کوحراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔