سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

انٹرنیٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے کیس کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست پر سماعت کی، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر رکھا ہے۔

انٹرنیٹ بند کیا نہ سلو، دباؤ وی پی این کی وجہ سے آیا، وزیر مملکت آئی ٹی

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 3 اعتراضات کو جوڈیشل سائیڈ پر دیکھیں گے، چوتھا اعتراض درخواست میں نامناسب زبان کے استعمال کا ہے۔

وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ ہم نے صرف ٹوئٹ ساتھ لگایا ہے اس میں نامناسب زبان استعمال نہیں کی گئی، عدالت سے استدعا ہے کیس کل ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔


متعلقہ خبریں