پنجاب حکومت کا بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو ایڈوانس ادائیگی کا فیصلہ

بجلی ریلیف

پنجاب حکومت نےبجلی فی یونٹ 14 روپے ریلیف کے معاملے پر 5 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ایڈوانس ادائیگی کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت نے اس سلسلے میں تقسیم کار کمپنیوں سے بجلی کی فی یونٹ 14 روپے ریلیف پر آنے والی مجموعی رقم کی تفصیلات طلب کیں ہیں، ڈسکوز سے 19 اگست تک ریلیف کے لیے درکار مالی ضروریات کا تخمینہ مانگا گیا ہے۔

پنجاب میں بجلی پر 14 روپے ریلیف کااعلان،دیگر تین صوبوں کے شہریوں کا شدیدردعمل

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ پنجاب کو بجلی فراہم کرنے والی 5 کمپنیوں کو خط لکھے گئے ہیں، یہ خط لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنیوں کو لکھے گئے ہیں۔

خط کے مطابق 14 روپے فی یونٹ کمی کے حکومتی پیکج کی رقم سے آگاہ کیا جائے، آئیسکو، میپکو، گیپکو، فیسکو ، لیسکو 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے شہریوں کے بجلی بلوں میں کمی کریں گی اور بجلی کی اصل لاگت اور ریلیف کے درمیان رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی ۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے تاہم ماہانہ 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو سستی بجلی نہیں ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی مہنگی نہیں کی گئی تھی۔ فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کے صارفین کو ملے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ بجلی کے ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق اگست اور ستمبر 2024ء کے بلوں میں ہو گا۔

گیس کے بلوں میں بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ 2 روز قبل سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور مریم نواز نے پنجاب میں 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ صوبائی حکومت یہ بوجھ اٹھائے گی۔


متعلقہ خبریں