پاکستانی طلبا نے عالمی ایرو اسپیس مقابلوں میں کانسی کا ایوارڈ جیت لیا

Students

ہانگ کانگ: نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے پاکستانی طلبا نے عالمی ایرو اسپیس سائنس کے مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی طلبا نے ہانگ کانگ میں ہونے والے انٹرنیشنل اسپیس سائنس اینڈ سائٹیفک پے لوڈ 2024 کے مقابلے میں ایوارڈ اپنے نام کیا۔ عالمی ایرو اسپیس سائنس مقابلوں کے فائنل میں 10 ممالک کی ٹیمیں پہنچی تھیں۔ جن میں پاکستانی طلبا کی ٹیم بھی شامل تھی۔

پاکستان طلبا نے خلابازوں کے تحفظ کے لیے ایک اسمارٹ ریڈی ایشن شیلڈ ڈیزائن کی تھی۔ جس بنا پر انہیں فائنل تک پہنچنے میں کامیابی ملی اور انہوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ

پاکستانی ٹیم میں شرجیل سالک، معیز انصاری، عبدالواجد، آمنہ رحمان، فضا مجید، صالحہ عابد، کوئب کلیم اور ہانیا عرفان شامل ہیں۔ مذکورہ مقابلوں میں دنیا کے 50 ممالک کی 80 یونیورسٹیز کے ایک ہزار سے زائد طلبا نے ٹیمز کی صورت میں شرکت کی۔ طلبا نے اپنے آئیڈیاز وہاں پیش کیے۔

عالمی ایرو اسپیس سائنس مقابلوں کا انعقاد ایشیا پیسیفک اسپیس کوآپریشن آرگنائزیشن نے مختلف چینی سائنسی اداروں چائنیز سوسائٹی آف ایسٹروناٹکس، بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، انٹرنیشنل اکیڈمی آف ایسٹروناٹکس اور چینی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے تعاون سے کیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں