پوپ فرانسس نے اسرائیل کو دہشت گرد قرار دے دیا

Israel

ویٹی کن سٹی: رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ کی المناک صورتِ حال پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ سے مسلسل تکلیف دہ خبریں آ رہی ہیں۔ کسی بھی نوع کے جواز کے بغیر وہاں نہتے شہریوں پر بمباری کی جارہی ہے اور گولیاں برسائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جو انسانیت سوز ہیں۔ ایک ماں اور بیٹی کو اسرائیلی اسنائپر نے ریسٹ روم جاتے ہوئے گولی مار دی۔ یہ صریح دہشت گردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن: بھارت کا یوم آزادی، سکھ برادری کا مظاہرہ

پوپ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس حوالے سے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ غزہ میں انسانیت سوز واقعات کی روک تھام ہو اور اسرائیل کو صریح جارحیت سے روکا جاسکے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں