یونٹ 14روپے سستا ہونے سے بجلی بلوں میں 38 فیصد تک کمی آئیگی

ماہانہ

پنجاب میں بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف کے اعلان کے بعد صارفین کوملنے والے متوقع ریلیف کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت 500 یونٹس تک کا بنیادی ٹیرف ریٹ 37 سے 38 روپے فی یونٹ ہے، 14 روپے ریلیف ملنے سے یونٹ 24 روپے کا ہوجائے گا۔

پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان

بجلی صارفین کے بلوں میں 38 فیصد تک کمی ہو گی، 18 ہزار 551 روپے بل ادا کرنے والے کو اب 11 ہزار 495 روپے ادا کرنے پڑیں گے۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کے ٹیرف اور ٹیکس میں بھی واضح کمی ہو گی۔

لیسکو کے صارفین کی تعداد 65 لاکھ سے زائد ہے،جن میں سے 49 لاکھ گھریلو صارفین ہیں ،موجودہ اعلان سے 48 لاکھ 44 ہزار 50 صارفین کو ریلیف ملے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں