پاکستان کی تاریخ کے پہلے جیولین تھروور اور گولڈ میڈلسٹ محمد نواز

محمد نواز

پاکستان ایتھلیٹ محمد نواز کو ملکی تاریخ کے پہلے جیولین تھروور اور لگاتار دو مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

چکوال سے تعلق رکھنے والے محمد نواز پاکستان کے پہلے جیولین تھروور اور 70 میٹر کا نشان عبور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی کی وجہ سے مشہور ہیں۔

محمد نواز نے 1954 کے ایشین گیمز میں 64.26 میٹر تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیت کر ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس کے بعد 1958 ایشین گمیز میں ہی 69.41 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے اپنا ہی ریکارڈ توڑا تھا۔

پاکستان نے 40 سال بعد اولمپکس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستانی ایتھلیٹ محمد نواز نے اپنے کیریئر میں ایشین گیمز میں 2 گولڈ، ایک سلور اور کامن ویلتھ گیمز میں 1 سلور، 1 برانز میڈل اپنے نام کیا تھا۔

محمد نواز نے میلبرن میں کھیلے جانے والے 1956 کے اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ 14ویں پوزیشن پر آئے تھے۔


متعلقہ خبریں