استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما محمود مولوی نے کہا ہے کہ قوم کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان جلد ہونیوالا ہے۔
محمود مولوی نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے، جلد خوشخبری ملے گی۔ محمود مولوی نے کہا کہ بجلی بلوں میں کمی سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور ساتھ ہی عوام اور تاجروں کے مسائل میں کمی آئے گی۔
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان سے چلاجاؤں گا،شیر افضل مروت
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے مزید کہا کہ صنعتی سیکٹر کی بقاکے لیے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بہت جلد عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جلد قوم سے خطاب کریں گے اور عوام کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ادارے کی جانب سے احتساب کا عمل خوش آئند ہے، خود احتسابی کا عمل ہر ادارے کو اپنانا چاہیے، فیض حمید سے تفتیش کے نتیجے میں مزید 3افسران کو گرفتار کیا گیا، لگتا ہے مزید افسران کی گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت اور اس کے لیڈر نے ملکی سالمیت پر حملے کیے، وزیراعظم کی ہدایت پر معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں۔بہت جلد قوم کو بجلی کی قیمتوں میں کمی سمیت مہنگائی میں بھی کمی کی خوشخبریاں سنائیں گے ۔