ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائیہ کا ایک ایندھن بردار طیارہ خلیج فارس کے اوپر پرواز کے دوران ایمرجنسی سگنل دینے کے بعد لاپتہ ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق طیارے نے دورانِ پرواز بین الاقوامی ایمرجنسی کوڈ 7700 نشر کیا، جو عام طور پر کسی سنگین فنی خرابی یا ہنگامی صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ طیارہ متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ایئر بیس سے روانہ ہوا تھا اور خلیج فارس کے فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا کہ اچانک اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا۔
پاکستان کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت، جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ
ذرائع کے مطابق طیارے کی موجودہ صورتحال تاحال غیر واضح ہے اور اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں بھی سامنے آ رہی ہیں۔
دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے اس واقعے پر ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جس کے باعث صورتحال مزید مبہم ہو گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کوڈ 7700 کا اجرا کسی بھی غیرمعمولی ہنگامی صورتحال کی علامت ہوتا ہے تاہم طیارے کے لاپتہ ہونے کی اصل وجوہات سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔
