چارسدہ میں شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس پر حملہ کرنے والے نیٹ ورک کے بارے میں سراغ لگا لیا گیا۔
سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مبینہ حملہ آوروں کی تصاویر بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ جس میں ایک ملزم کی شناخت کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق شناخت ہونے والا دہشتگرد کالعدم تنظیم کا رکن ہے، تفتیشی ٹیم نے مولانا ادریس کے ڈرائیور کا بیان قلمبند کر لیا، جائے وقوعہ پر استعمال ہونے والے موبائل ڈیٹا کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
چارسدہ میں معروف عالم دین اور سابق ایم پی اے مولانا ادریس فائرنگ سے جاں بحق
مردان ریجن کے پرانے ہائی پروفائل کیسز کے ملزمان کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مولانا ادریس کی گاڑی کا تعاقب کرنے والے مشتبہ افراد کی پروفائلنگ شروع کی گئی ہے ، شناخت ہونے والے دہشتگرد کے کوائف اور مزید ڈیٹا پر کام جاری ہے۔
