بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طبی معائنے کیلئے راولپنڈی کے الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے اسپتال لایا گیا، جہاں ان کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ چیک اپ کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری 17 اپریل کو اسی اسپتال میں کی گئی تھی، جس کے بعد سے ان کا معائنہ جیل میں جاری تھا تاہم ڈاکٹروں کی ہدایت پرتفصیلی چیک اپ کیلئے انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت پیش ہوں ورنہ گرفتار کروا کر لائیں گے ، اسلام آباد ہائیکورٹ
ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کے بعد بشریٰ بی بی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باعث اسپتال اور اطراف کے علاقے میں نقل و حرکت محدود رکھی گئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام معمول کے طبی پروٹوکول کے تحت کیا گیا ہے تاکہ مریضہ کی صحت کا مکمل جائزہ لیا جا سکے اور آئندہ علاج کی حکمت عملی طے کی جا سکے۔
