متحدہ عرب امارات میں تعلیمی ادارے بند کرنے اور آن لائن کلاسز کا حکم دے دیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ تعلیم و تربیت نے یہ حکم نامہ جاری کیا، وزارت تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ، تدریسی اور انتظامی عملے کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق آج بروز منگل 5 مئی 2026ء سے جمعہ 8 مئی 2026 تک یو اے ای میں نرسریوں اور تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کو آن لائن کلاسز کا حکم دیا گیا ہے۔
مجھے جنگیں پسند نہیں، میں ایران کے ساتھ جنگ کی حمایت نہیں کرتا، ٹرمپ
وزارت تعلیم کی جانب سے یہ فیصلہ تعلیمی اداروں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے، آٹھ مئی کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد اس میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔
