اسلام آباد: ملک بھر میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ جہاں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی گئی۔ جس کے تحت صارفین کو مجموعی طور پر 63 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
حکام کے مطابق یہ ریلیف 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دیا جائے گا۔ جس کا اطلاق ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ، درجہ حرارت 47 ڈگری تک جانے کا خدشہ
نیپرا اتھارٹی اس درخواست پر 19 مئی کو سماعت کرے گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔
