پشاور: محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا۔
صوبائی محکمے کے مطابق پورے صوبے میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ اور ایسے تمام مالکان کو متنبہ کیا گیا ہے جو اپنی گاڑیاں رجسٹرڈ نہیں کرواتے یا ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کرتے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قانونی کارروائی اور مشکلات سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن مکمل کریں اور واجب الادا ٹیکس بروقت ادا کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے، گاڑیوں کی ضبطگی اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا بچوں اور دیہی خواتین کیلئے مالی امداد کا اعلان
محکمہ نے واضح کیا ہے کہ قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ تاکہ ٹیکس نظام کو مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔
