فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ایران کو ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق معاملات پر بات چیت کے لیے اہم پیشکش کرتے ہوئے ایرانی فٹبال فیڈریشن کو اپنے ہیڈکوارٹر زیورخ آنے کی دعوت دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیفا نے ایران کو 20 مئی تک زیورخ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جہاں ٹیم کی شرکت، سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث ایران کی ورلڈ کپ میں شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ تاہم فیفا اس معاملے کے حل کے لیے سرگرم ہے۔
دوسری جانب فیفا صدر جیانی انفینٹینو پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ایران ورلڈ کپ 2026 میں ضرور شرکت کرے گا۔ اور اپنے میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں ہی کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ اچھی ہونے سے ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ بھی بہتر ہو گی، شاہین آفریدی
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہو گا۔ تاہم موجودہ جغرافیائی اور سیکیورٹی صورتحال کے باعث ایران کی شرکت عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
