فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کا گھنائونا پروپیگنڈہ ناکام بنائیں گے ، آرمی چیف 

آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کیلئے دشمن عناصر کی جانب سے جعلی خبریں اور گھنائونا پروپیگنڈہ خطرناک ہے.

آئی ایس پی آر کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق افسران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ سابق فوجیوں اورقوم کی غیر متزلزل حمایت سے دشمن عناصر کا پروپیگنڈہ ناکام بنائیں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، باہمی تعلقات پر اطیمنان کا اظہار

آرمی چیف جنرل جنرل عاصم منیر نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کی لگن اور قوم کی تاریخ کی تشکیل میں اہم کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سابق فوجی افسران نے پاک فوج کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اندرونی اور بیرونی سلامتی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کےلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

عوام اور افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے والوں کو مایوسی ہوگی،آرمی چیف

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تقریب کا مقصد پاک فوج کی حاضر اور ریٹائرڈ قیادت میں مضبوط تعلق کو ظاہر کرنا تھا، ریٹائرڈ افسران و جوان ملک کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے متحد ہیں.

 


متعلقہ خبریں