وزیراعظم کا ارشدندیم کیلئے 15کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ہیرو ارشد ندیم کیلئے 15کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم ہائوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کے انعام سے ایف بی آر کوئی کٹوتی نہیں کرے گا ،ایف9اور ایف 10کے درمیان والی سڑک کا نام ارشد ندیم رکھا جائے گا۔

نجکاری کمیشن بورڈ کے ممبران کی تعدا د بڑھا کر 11 کرنے کی منظوری

وزیراعظم نے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان بھی کیا، انہوں نے کہا اکیڈمی اگلے اولمپکس کے مقابلے کی تیاریوں میں مدد کرے گی۔

14اگست کو ارشد ندیم کوہلال امتیاز دیا جائے گا،ایک ارب روپے سے پاکستان اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا،وزیراعظم نے ارشد ندیم کے کوچ کیلئے بھی ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا۔

رحیم یار خان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

وزیراعظم نے کہا کہ آج کی اس محفل اور پاکستان کے 25کروڑ عوام کے ہیرو ارشد ندیم ہیں ،پاکستان کے 25کروڑ عوام کیلئے آج فخر اور خوشی کا لمحہ ہے ،ارشد ندیم نے40سال بعد دن رات محنت سے پاکستان کو گولڈ میڈل دیا۔

گولڈ میڈل جیت کر دینے پر پوری پاکستانی قوم ارشد ندیم کی شکر گزار ہے،ارشد ندیم نے یوم آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے ،ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ارشد ندیم کی کامیابی نے بتایا ہے کہ مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہیے ،آپ کی کامیابی نےبتایا کہ مسائل کا استقامت سے مقابلہ کرنا چاہیے ،آپ کی کامیابی روشن مثال ہے ،آپ کی مثال سے پوری قوم کو حوصلہ ملا ۔

آئندہ 2ماہ میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایک اور پراجیکٹ لارہے ہیں ،مریم نواز

پاکستان کے ہمالیہ نما چیلنجز کو بھی عبور کریں گے ،آپ کی کامیابی کا پودا ایک سایہ دار درخت بنےگا ،امید ہے آنے والے دنوں میں آپ کے ریکارڈ اور بڑھیں گے ۔

یکسوئی سے ہم ہاکی ، کرکٹ ، اسکواش اور دیگر کھیلوں میں آگے بڑھیں ،دنیا میں کھیلو ں کے حوالے سے پاکستان کا طوطی بولتا تھا ،آپ ہماری رہنمائی کریں ، کھیلوں کیلئے سہولیات کیلئے حکومت تیار ہے۔

وزیراعظم نے کھیلوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک کمیٹی کی تشکیل کا بھی اعلان کیا،صوبائی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ارشد ندیم کی پذیرائی کی۔

شیخ الحدیث مولانا محمد انور بدخشانی انتقال کر گئے

ارشد ندیم کو 5کروڑ انعام دینے پر وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ،مریم نواز نے ارشد ندیم کے گھر جا کر پذیرائی اور حوصلہ افزائی کی ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10کروڑ کا انعام دیا جو خوش آئند ہے۔


متعلقہ خبریں