بی ایل ایف کا مطلوب دہشتگرد شمبین عرف شہک ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

بی ایل ایف

دہشتگرد گروہ بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا مطلوب دہشتگرد شمبین عرف شہک ہلاک ہو گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد شمبین عرف شہک کو اس کے اپنے ہی ساتھی نے ہلاک کیا۔

پشاور،حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4جوان شہید، 3دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگرد شمبین عرف شہک متعدد دہشتگرد کارروائیوں ، فورسز پر حملوں اور ہتھیار ڈالنے والے ساتھیوں کے قتل میں ملوث تھا۔

ذرائع کے مطابق شمبین عرف شہک بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں براہ راست ملوث رہا۔


متعلقہ خبریں