گورنر سندھ کو تبدیل نہیں کیا جارہا، اسحاق ڈار

ishaq dar

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی بارے رپورٹس کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو تبدیل نہیں کیا جارہا۔

اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ کامران ٹیسوری، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے وابستہ ہیں اور وہ گورنر سندھ کے عہدے پر برقرار ہیں۔ انہوں نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

فیض حمید کی گرفتاری فوج کا اپنا اندرونی معاملہ ہے، بیرسٹرگوہر

یاد رہے کہ چند روز خالد ایم کیو ایم پاکستان کے کنویئرمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سےکوئی رابطہ نہیں کیا گیا،اور نہ ہی وزیراعظم سے اس معاملے پر ایسی کوئی بات ہوئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کسی کی خواہش ضرورہوسکتی ہے، وفاق میں بحیثیت اتحادی ہم عوامی مسائل کےحل کےحوالےسےبات کررہےہیں، گورنرسندھ کی تبدیلی اس بات چیت کاحصہ تک نہیں۔


متعلقہ خبریں