منکیرہ شہر کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے اوور ٹیک کرتے ہوئے کار کو کچل ڈالا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں کار سوار 6 افراد جاں بحق ، ایک شدید زخمی ہوا، جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد ،2 بچیاں اورایک بچہ شامل ہے۔
امریکا نے ایک بار پھر اولمپکس کا تاج اپنے سر سجا لیا
حادثہ جھنگ بھکر روڈ گتہ فیکٹری کے قریب پیش آیا ،کار میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد تھے جو میانوالی کے رہائشی تھے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق افراد اور زخمی کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ منتقل کر دیا۔