مسلح افواج کے سروسز چیفس نے اقلیتوں کے قومی دن پر ملک کی اقلیتی برادری کو مبارکباد دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اقلیتوں کے دن پر مسلح افواج نے کہا ہے کہ قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابلِ فراموش ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آج کا دن تنوع، شمولیت اور بقائے باہمی ہماری عظیم قوم کا خاصا ہے ، اقلیتی برادریاں ہمارے سماج کا ناگزیر اور اہم ترین حصہ ہیں۔
ملک کیلئے جان دینے والے بلاشبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق اور آزادیاں مقدس ہیں، جو آئین اور اسلام کے مطابق ہیں، اقلیتیں قائداعظم کے ویژن سے لیکر آج تک قومی تعمیر کا لازمی حصہ رہی ہیں ، اقلیتوں کی ملکی تعمیر و ترقی کیلئے قربانیاں اور کاوشیں قابل قدر ہیں۔