لاہور: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ارشد ندیم نے ثابت کیا، وسائل نہ بھی ہوں تو جذبہ کارفرما ہوتا ہے۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے پوری دنیا کے سامنے پاکستان کا جھنڈا بلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے ثابت کیا کہ وسائل نہ بھی ہوں تو جذبہ کارفرما ہوتا ہے۔ ارشد ندیم نے ثابت کیا کہ محنت کریں تو کوئی ایسا خواب نہیں جو پورا نہ ہوسکے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ بنا کر پاکستان کا نام تاریخ کی کتابوں میں رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امید تھی کہ گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، ارشد ندیم
رانا مشہود نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنا حکومت کا کام ہے۔ ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے اور ارشد ندیم نے پاکستان کا نام بلند کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم پاکستان کے اسپورٹس کے سفیر ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستانی عوام کا سرفخر سے بلند کیا۔