سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 56 ہزار ، 500 روپے پر برقرار

سونا

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا یا مہنگا نہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے برقرار اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے برقرار ہے۔

سونا 200 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 52 ہزار 700 ہو گئی

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی گولڈ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں ہفتے کو کوئی اضافہ نہیں ہوا ، فی اونس سونے کی قیمت 2430 ڈالر پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں