وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ توانائی شعبے کے مسائل حل کریں گے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،بجلی 77پیسے فی یونٹ سستی ہوئی ہے،تمام آئی پی پیز کا جائزہ لے رہےہیں ،آئندہ چند ہفتوں میں عوام خوشخبری سنے گی۔
پنجاب حکومت کا مرغی کے گوشت کی فکس قیمتیں مقرر کرنے کا عندیہ
آج اجلاس میں تمام آئی پی پیز کی کپیسٹی کو دیکھا ہے ،تمام آئی پی پیز کی جنریشن کپیسٹی کا اسٹاک لیا گیا ہے ،آج دیکھا گیا ہے کہ آئی پی پیز کی کپیسٹی کی ضرورت ہے اورکس کی نہیں۔
آئی پی پیز کپیسٹی پر پچھلے ڈیڑھ ماہ کام کیا گیا تھا ،ٹاسک فورس کے سامنے وزارتوں نے کام کو پیش کیا ،آج مستقبل کیلئے اسٹریٹجی بنائی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد عامر متحدہ عرب امارات کیلئے پاکستانی سفیر نامزد
پاکستان توانائی کے شعبے میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے ،پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ کل بجلی کی قیمت بڑھائی گئی ہے ،کل بجلی کی فی یونٹ قیمت نہیں بڑھی ،اگست کے مہینے کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی گئی ہے۔
ملک میں منفی تاثر کے ذریعے لوگوں کی امید کو ختم کیا جا رہاہے ،عوام تک اصل حقائق پہنچانا ضروری ہے۔