مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 9 اگست سے شروع ہونے کا امکان

موسلادھار بارش

محکمہ موسمیات نے مون سون کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اگست سے بحریہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کیساتھ ملک میں داخل ہونگی جس کے باعث آئندہ 3 روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

بلوچستان حکومت کا شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ 9 سے 12 اگست کے دوران کشمیر،وادی نیلم، رولاکوٹ، باغ میں تیز ہواوں کے ساتھ وقفے، وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ اس دوران مختلف مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چار دنوں میں جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، تلہ گنگ، گجرات ، مری گلیات، چکوال اور جہلم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں ، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈالرسستا،دیگر کرنسیاں مہنگی

شدید بارشوں کی وجہ سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ ، صوابی، اسلام اباد ، راولپنڈی، مشرقی پنجاب، میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ 13 اگست سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تاہم اس دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں