پنجاب بھر کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

wheat

پنجاب بھر کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کو سیکرٹری فوڈ نے آٹے اور گندم کے نرخوں پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا 8 روز میں گندم کی 37000 بوریوں کی پنجاب سے دیگر صوبوں میں ترسیل ریکارڈ ہوئی۔

خلیجی ممالک کیلئے لیبر ویزے کے فضائی ٹکٹ پر 5 ہزار روپے فکس ایکسائز ڈیوٹی عائد

رواں ماہ مختلف اضلاع سے گندم کے 124 پرمٹس جاری ہوئے،پنجاب کی فلور ملز سے1 ماہ میں آٹے کے 7763 پرمٹ جاری ہوئے۔

1 لاکھ 57 ہزار 844 میٹرک ٹن آٹے کی دیگر صوبوں میں ترسیل ہوئی،وزیر خوراک پنجاب نے آٹے کے تھیلوں میں تناسب کے لحاظ سے کمی کی سفارشات طلب کر لیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں