خیبرپختونخوا کابینہ کی وزراء کے الاؤنس 70 ہزار سے بڑھا کر2 لاکھ روپےکرنے کی منظوری

ali ameen khan gandapur

خیبرپختونخوا کابینہ نے  وزراء کے الاؤنس 70 ہزار سے بڑھا کر2 لاکھ روپےکرنے کی منظوری دیدی۔

الاؤنس سرکاری رہائش نہ ملنے والے وزراء ، مشیر اور معاونین خصوصی کوملے گا،کابینہ نے خیبرپختونخوا اینیمل ویلفیئر ایکٹ 2024 کی منظوری بھی دے دی۔

وی لاگر ڈاکٹر عمر عادل گرفتار

خیبر پختونخوا لائیو اسٹاک اور پولٹری پروڈکشن ایکٹ 2024 کی منظوری دیدی گئی،صوبائی کابینہ نے مسجدمہابت خان کی مرمتی منصوبےکی لاگت میں اضافہ کردیا۔

الیکشن ٹربیونل میں ریٹائرڈججز کی تقرری سےمتعلق قرارداد وفاقی حکومت کو بھیجنےکی منظوری دی گئی ،قرارداد میں وفاقی حکومت سے الیکشن ٹربیونل میں ریٹائرڈ ججوں کی تقرری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رؤف حسن کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

ڈی آئی خان میں نئے اعلان کردہ کےپی ہاؤس کیلئے35 آسامیاں تخلیق کرنے کی منظوری دی گئی ، کابینہ نےمحکمہ تعلیم میں مختلف تعلیمی کیڈرملازمین کی اپ گریڈیشن سےمتعلق فیصلہ واپس لےلیا۔

میئر،تحصیل چیئرمین کا معاوضہ 40 ہزار سے بڑھا کر 80 ہزار روپے کرنے کی بھی منظوری دی گئی ،یونین کونسل اور ویلیج کونسل چیئرمین کا معاوضہ 20 ہزار روپے سے 30 ہزار روپے کردیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں