محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔
سندھ، بلوچستان،خیبرپختونخوا، جنوبی/بالائی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، بالائی سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشر قی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے انتباہ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ہرنائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، جعفر آباد، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، کیچ، پنجگور جیکب آباد، قمبر، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو، مری، گلیات، مانسہرہ، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات اور کشمیر کے مقامی بر ساتی ندی نالوں اور میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
وزارت خزانہ و توانائی نے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے مختلف تجاویز دے دیں
انتباہ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور، رحیم یار خان، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بد ین، سکھر، کشمور، گھوٹکی، شکارپور اور خیرپور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے، اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، ساہیوال، چنیوٹ، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور حافظ آباد میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان اوربنوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، دیر، سوات، صوابی، نوشہرہ، مردان، پشاور اور باجوڑ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
حکومت جانے والی نہیں، کوشش ہے آئی پی پیز کو دینے والے پیسوں سے جان چھڑائیں، رانا ثنا اللہ
خضدار، لسبیلہ، آواران، بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب، مستونگ، سبی، لورالائی، نصیر آباد، جھل مگسی،جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، زیارت، قلات، تربت اور پنجگور میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران ژوب، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور، بارکھان، جھل مگسی اور سبی میں موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، خیر پور، کشمور، قمبر، شہداد کوٹ، دادو، گھوٹکی، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، سانگھڑ، نوشہرو فیروز، جامشورو، کراچی اور حیدرآباد میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران سکھر، شکار پور، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبرشہداد کوٹ اور جامشورو میں موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران کشمیر میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے 10 یا 11 اگست کو بارش برسانے والاسسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہوگا، 12 اگست سے کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید بارش کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش کاسبب بننے والا سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔